پی ٹی آئی کو مچھ میں دھچکا پی ٹی آئی مچھ کے مایوس اہم رہنماء کاساتھیوں سمیت بی اے پی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 3 جنوری 2020 23:31

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2020ء) پی ٹی آئی کو مچھ میں دھچکا پی ٹی آئی مچھ کے مایوس اہم رہنماء کاساتھیوں سمیت بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کارکن ہمارا سرمایہ ہیں ا ور پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں نئے شامل ہونے والے اہم سیاسی ورکروں نے جو اعتماد کیاہیں انشاء اللہ اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بی اے پی کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے عوام جوق درجوق پارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہورہے ہیں 2020میں الیکشن کے متعلق قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اپنی مدت پوری کریگی ان خیالات کا اظہار بی اے پی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابقہ وزیر خزانہ میر محمد عاصم کرد گیلو نے مچھ میں پی ٹی آئی مچھ کے سابقہ جنرل سیکرٹری امان اللہ قریش اور سینئر رہنماء علائودین بلوچ کی بی اے پی میں ساتھیوں سمیت شمولیت کیموقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اسموقع پر گیلو پینل کے رہنماء عثمان حیدر حاجی سلیم اللہ راہیجہ ملک نصراللہ بنگلزئی حاجی محمد رفیق سمالانی میر عبدالمالک کرد عبدالرزاق کرد ودیگر سماجی علاقائی معززین معتبرین بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے والے امان اللہ قریش نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کارکنوں کو دیوار سے لگائے جارہے ہیں قیادت عوامی مسائل کے حل میں مخلص نہیں تھے میر عاصم کرد گیلو اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی لوگوں کے غم اور خوشی میں شریک ہونے کے علاوہ عوامی اجتماعی مسائل ایشوز کو حل کررہے ہیں اور ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے پی ٹی آئی میں ہم نے وقت ضیائع کیا میر عاصم کرد گیلو واقعی ایک عوامی لیڈر ہے اور بلاتفریق رنگ نسل قومیت سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کررہے ہیں جب ہمیں حساس ہوا تو ہم نے میر عاصم کرد گیلو کی قیادت میں بی اے پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور ہم اپنے فیصلے پر مطمئن ہیں اور ہم سمجھتے ہیں آج ہمیں بند گلی سے نجات مل گئی اسموقع پر باپ پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر خزانہ میر محمد عاصم کرد گیلو نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے اہم سیاسی رہنمائوں کو خوش آمد ید کہا اور انھوں نے کہا ک ورکرز تو ومارا سرمایہ ہیں پارٹی میں ورکرز کی اہمیت ریڑھ کی ہڈی کیطرح ہیں ہمارے کردار اور کام سب کے سامنے عیاں ہیں نئے شامل ہونے والے سیاسی ساتھی مایوس نہیں ہوں گے ورکروں میں کھبی تفریق نہیں کی سب کو برابر اہمیت دی ہے وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ضلع کچھی میں وزیر اعلی بلوچستان کے خصوصی تعاون سے ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کوئی عدم اعتماد نہیں ہوگا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے سب پارٹی ان کیساتھ کھڑے ہیںایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ 2020میں الیکشن کے متعلق قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا جو ہوگا وہ آپ سب دیکھیں گے آخر میں انھوں نے نئے شامل ہونے والے سیاسی رہنمائوں سے امید ظاہر کی کہ وہ ہمارے شانہ بشانہ عوام کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کریں گے اور پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے آخر میں حاجی میر سلیم اللہ راہیجہ نے نئے شامل ہونے والے شخصیات اور صحافیوں کی اعزاز میں عشائیہ دیئے۔