کراچی کے مختلف علاقوں سے گزشتہ سال 375 نومولود بچوں کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں

ہفتہ 4 جنوری 2020 16:50

کراچی کے مختلف علاقوں سے گزشتہ سال 375 نومولود بچوں کی لاشیں ایدھی سرد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) کراچی کے مختلف علاقوں سے گزشتہ سال 375 نومولود بچوں کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں ،ملنے والی لاشوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی تھی ۔تمام لاشوں کو ایدھی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ایدھی موسی لین میں 313 جبکہ سہراب گوٹھ سرد خانے میں 62 لاشیں پہنچیں۔جنوری میں 20 نومولود بچوں کی لاشیں لائی گئیں۔فروری میں 31,مارچ میں 24،اپریل میں 35 مئی میں 17لاشیں موسی لین لائی گئیں۔ایدھی حکام کے مطابق جون میں 29 ،جولائی میں 35 لاشیں اور ماہ اگست میں سب سے زیادہ 40نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں

متعلقہ عنوان :