Live Updates

مظفرگڑھ، پنجاب حکومت جنوبی پنجاب میں تعلیمی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، سردار عون حمید

اتوار 5 جنوری 2020 13:40

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2020ء) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر سے ضلعی صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ضلع کے تعلیمی معاملات پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سردار عون حمید نے کہا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب میں تعلیمی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور سکولوں میں جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو خوش آئند امر ہے۔ اس موقع پر متحدہ شہری محاذ کے صدر رانا محمد سہیل بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات