صوابی ،الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کا تعزیتی اجلاس

پیر 6 جنوری 2020 15:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن ضلع صوابی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد فاروق کی صدارت میں ہوا جس میں سر پرست اعلی محمد شعیب ، جنرل سیکرٹری عظمت علی اور دیگر عہدیداروں مقدم خان ، محمد عادل،محمد ریاض ، رخسار علی ، امجد علی اور مصطفی کمال نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رحیم اللہ یوسفزئی کی شریک حیات کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا اور اللہ تعالی سے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔