سردار یاسر علی مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

پیر 6 جنوری 2020 21:18

سردار یاسر علی مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2020ء) سردار یاسر علی پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو میں شامل ہو گئے ، خیبر پختونخواہ کے صدر سید سلیم شاہ سے ملاقات، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سیاسی رہنما جو کہ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ تھے گذشتہ روز پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر سے پیپلز سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی شہید بھٹو میں شامل ہو گئے ، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے’’ سردار یاسر علی‘‘ نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے تو بہت آئے لیکن ملک کی خاطر مثبت سوچ رکھنے والے چند ایک ہی ہیں جن میں شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کا نام سر فہرست ہے کہ جنہوں نے ملک و قوم کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے اور پاکستانی عوام کو ایک قوم بنانے کے لئے ہمیشہ سرگرم رہے ، اندرونی و بیرونی سیاسی مذموم مقاصد کی تکمیل میں ہمیشہ سے بھٹو خاندان آڑے آیا اور دشمنوں کی چالوں کو ناکام بنانے میں ہمیشہ اولین کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ بھٹو خاندان کی تاریخ ملک و قوم کے لئے قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، انہوں نے کہا مقامی سطح پر سید سلیم شاہ جیسا مخلص اور بے لوث شخص کہ جنہوں نے ایک جانب نظریہ بھٹو کی ترویج کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے خیبر پختونخواہ میں ایک جاندار قوت بنایا تو دوسری جانب عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے ہمہ وقت مستعد پایا ، کئی ایک علاقوں میں ان کی جانب سے کئے جانے والے تعمیراتی کاموں سے عوام کو ریلیف ملا ہے، ان کی عوامی خدمات اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی کو دیکھتے ہوئے ان کے قافلہ میں شامل ہوئے ۔