قاضی حسین احمد اتحاد عالم اسلامی کے سب سے بڑے داعی تھے، سینیٹر سراج الحق

منگل 7 جنوری 2020 19:53

قاضی حسین احمد اتحاد عالم اسلامی کے سب سے بڑے داعی تھے، سینیٹر سراج ..
لاہور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد اتحاد عالم اسلامی کے سب سے بڑے داعی تھے،قاضی حسین احمد عالم اسلام کی ایک محترم اور معتبر شخصیت تھے،قاضی حسین احمدؒ کی ملک و قوم اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزیہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قاضی حسین احمدؒ نے ہمیشہ پسے ہوئے مظلوم طبقے کے لیے آواز اٹھائی۔

جماعت اسلامی کے کارکنان قاضی حسین احمد ؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کریں۔قاضی حسین احمدؒایک انقلابی راہنما اور بیدار مغز قیادت تھی۔قومی و عالمی تاریخ میں قاضی حسین احمدؒہمیشہ زندہ رہیں گے۔کشمیر کی آزادی کے لیصے قاضی حسین احمدؒکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔آج قاضی حسین احمدؒ کی شدت سے کمی محسوس ہورہی ہے۔