جنرل ندیم رضا کو اہم ترین انعام سے نواز دیا گیا

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 9 جنوری 2020 19:02

جنرل ندیم رضا کو اہم ترین انعام سے نواز دیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 9 جنوری 2020) : جنرل ندیم رضا کو اہم ترین انعام سے نواز دیا گیا، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئر مین  جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئر مین  جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا۔

صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کو انکی قابل تحسین خدمات پر نشان امتیاز عطا کیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ ائیر چیف مجاہد انور خان سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ پاکستان آرمی میں سب سے اونچی سطح پر بڑی تبدیلی متوقع تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں 3 قوانین میں ترمیم کی جائیگی جس میں سربراہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا معاملہ بھی شامل تھا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تینوں مسلح افواج کے سربراہ میں سے ہو گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سربراہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی پاکستان آرمی میں ایک بڑا عہدہ ہوتا ہے جس کا رینک آرمی چیف کے برابر یعنی جنرل کا ہوتا ہے۔ اس عہدے کا سربراہ تینوں مسلح افواج کے ساتھ رابطے کا کام کرتا ہے، معلومات کا تبادلہ خیال کرتا ہے اور نئے احکامات بھی جاری کرتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج میں یہ عہدہ صرف پاکستان آرمی کے پاس ہوتا تھا اور آرمی سے ہی سربراہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا تعین کیا جاتا تھا۔

اس وقت پاکستان میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ہیں جو کہ 27 نومبر 2019 میں سربراہ مقرر ہوئے تھے۔ اب یہ خبر آئی ہے کہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تینوں مسلح افواج کے سربراہان میں سے منتخب کیا جائیگا، اسکا فیصلہ پارلیمنٹ میں کیا جائیگا۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے تیار کیے بل میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر 64 سال کرنے کا فیصلہ، بل منظور ہونے کی صورت میں 59 سالہ جنرل قمر جاوید باجوہ مزید 5 سال کیلئے آرمی چیف رہنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔