لاہور ہائی کورٹ نے شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی مرتب کردہ فہرست کے خلاف درخواستوں پر ہوم سیکرٹری ریکارڈ سمیت طلب

جمعرات 9 جنوری 2020 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی مرتب کردہ فہرست کیخلاف دائر درخواستوںپرہوم سیکرٹری پنجاب کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے خواجہ عقیل احمد عرف گو گی بٹ اور منشا بم کی درخواستوںپر سماعت کی ۔عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے رپورٹ عدالت پیش کی گئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ رپورٹ کو کس نے تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے کہاکہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے یہ رپورٹ تیار کی جس پر عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔درخواست گزاروں نے موقف اپنا رکھا ہے کہ کسی زمین کے قبضے میں ملوث ہیں اورنہ ہی بھتہ لینے کا کوئی مقدمہ درج ہے ،پہلے سے موجود مقدمات میں بری ہو چکے ہیں،پولیس نے شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست جاری کرکے نام شامل کردیا جوبدنیتی پر مبنی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کی جانب سے مرتب کردہ فہرست کالعدم قرار دے