Live Updates

وفاقی وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم سواتی نے بالائی علاقوں کیلئے ترقیاتی فنڈ فراہم کر دیئے ہیں، عوامی حلقے

جمعہ 10 جنوری 2020 15:15

وفاقی وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم سواتی نے بالائی علاقوں کیلئے ترقیاتی ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2020ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم خان سواتی نے مانسہرہ کے بالائی علاقوں کے لئے ترقیاتی فنڈ فراہم کر دیئے ہیں، رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان نے بھی ضلع مانسہرہ میں ترقیاتی عمل کا آغاز کر دیا ہے، مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے جن کی تکمیل سے مانسہرہ کے مسائل میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار سرن ویلی کے نوجوانوں منیر احمد، بلال خان، ذوالفقار بھٹو، محمد غازی اعوان اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم سواتی نے پنجول و مضافات کے لئے فنڈز مختص کر کے اہلیان علاقہ کے لئے دل جیت لئے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، پہلے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا ہے، اب منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترقیاتی کام کر کے ان کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں، انشاء الله بہت جلد تبدیلی نظر آئے گی، مانسہرہ سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم خان سواتی اور رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان نے حلقہ کیلئے ترقیاتی فنڈز لا کر وہاں کام شروع کروا دیا ہے جس سے مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات