Live Updates

مبشر لقمان نے مسلم لیگ ن کی تعریفوں کےپُل باندھ دیئے

سیاہی پھینکنے، گولی یا جوتا مارنے والوں کو ذاتی نشانہ نہ بنانے پر نوازشریف ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو داد پیش کرتا ہوں ۔ سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 10 جنوری 2020 17:17

مبشر لقمان نے مسلم لیگ ن کی تعریفوں کےپُل باندھ دیئے
اسلام آباد  (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 10 جنوری2020 ء ) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے کے ناقدین میں شمار ہونے والے سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کی تعریف کی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جناب سے مبشر لقمان کو تھپڑ مارے جانے کے بعد مبشر لقمان مسلم لیگ ن کے حمایت میں بول پڑے۔

مبشر لقمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ صرف باتیں کرتے ہیں کہ قانون شکنی نہیں کرنی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پر گولی چلائی گئی اس کے علاوہ میاں نوازشریف کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی ۔ سابق امریکی صدر جارج بش کو جوتا مارا گیا اور خواجہ آصف کے منہ پر بھی سیاہی پھینکی گئی ۔

(جاری ہے)

ان حرکات سے ان سب کا قد چھوٹا نہیں ہوا۔

بلکے ان لوگوں کا قد چھوٹا ہوا جنہوں نے جوتا مارا یا سیاہی پھینکی۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نوازشریف ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو داد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سیاہی ،  جوتا یا گولی مارنے والے کو ذاتی طور پر نشانہ نہیں بنایا۔
واضح رہے فواد چوہدری نے اینکر مبشر لقمان کو تھپڑجڑ دیا تھا محسن لغاری کے ببیٹے کی دعوت ولیمہ کے دوران ٹی وی اینکر کے ساتھ جھگڑا، وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اینکر کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا تھا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اینکرمبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے صحافیوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔  تاہم تھپڑ کے مماملے کے بعد سینئر تجزیہ اکر مبشر لقمان مسلم لیگ ن کےحق میں بول پڑے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات