نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی ریلیزسے انڈسٹری کا بحران ختم ہوگا،نعیم خان

جمعہ 10 جنوری 2020 21:32

ٓلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2020ء) نوجوان فلم پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ میری نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی ریلیزسے انڈسٹری کا بحران ختم ہوگا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے کئی سینئرفنکار،ہدائیتکارگھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں،جنہوں نے ماضی میں شاہکارفلمیں بنا کر پاکستان فلم انڈسٹری کوسہارا دیا تھا،نعیم خان نے کہا کہ اس فلم کے ہیروفوک گلوکارصفدرماہی ہیں،جبکہ ہیروئن کا کردارصائم علی اداکررہی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ہمارا فلم بنانے کا بنیادی مقصدموجودہ دورمیں ایک معیاری ،میوزیکل فلم بنا کر فلم بینوں کوواپس سینما گھروں کی جانب لانا ہے،اسی مقصدکے تحت ’’عشق میراانمول‘‘مکمل رومانوی فلم بنا رہے ہیں،نعیم خان بتایا کہ اس فلم کوموجودہ حالات کومدنظررکھتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی پربنایا جارہا ہے، فلم کا خوبصورت میوزک قادرعلی شگن نے ترتیب دیا ہے،شاعراکرم خیال،ایم اے تبسم ،مشتاق علوی،اقبال قیصرجبکہ مصنف و ہدائیتکارباسوچودھری ہیں۔

متعلقہ عنوان :