Live Updates

ڈاکٹر عامر لیاقت کی قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کی دھمکی

یہاں کوئی وفاقی وزیر ایم این اے کا فون تک نہیں سنتا، ایم این اے

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 11 جنوری 2020 14:05

ڈاکٹر عامر لیاقت کی قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کی دھمکی
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جنوری2020ء)   ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے وفاقی حکومت کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر معاملات ایسے ہی رہے تو بہت جلد وہ اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کراچی سے منتخب ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ مجھ سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لئے کہاں جائیں، میں انہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں کوئی وفاقی وزیر کسی ایم این اے کا فون تک سننا نہیں پسند نہیں کرتا۔

ٹویٹر پر حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نہ تو ہمیں فنڈز جاری کئے جاتے ہیں او ر نہ ہی کوئی ترقیاتی کام کروایا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے کراچی سے منتخب ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج تک میں نے ایسا نہیں دیکھا کہ نہ تو فنڈز جاری ہو رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں تو یہ حال ہے کہ کوئی بھی وفاقی وزیر کسی ایم این اے کا فون کال تک نہیں سنتے ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کراچی کے علاقہ بہادرآباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں جن کی طرف سے آج سے نہیں، حکومت کے اولین دنوں سے حکومتی کاموں پر تنقید کے پل باندھتے آ رہے ہیں۔آج بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایم این اے کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ نہ تو ہمارے فون سنے جاتے ہیں اور نہ ہی کوئی کام ہو رہا ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا پہلے بھی ہوتا آیا ہے کہ کسی ایم این اے کو فنڈ نہیں دیا جاتا، ہمیشہ ترقیاتی کام کروایا جاتا ہے،لیکن اس حکومت کی جانب سے نہ فنڈ دیا جاتا ہے اور نہ ی کوئی ترقیاتی کام کروایا جا رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات