اداکار رامے یوسف کا گولڈن گلوب جیتنے کے بعد اللہ اکبر کا نعرہ

ہفتہ 11 جنوری 2020 15:04

اداکار رامے یوسف کا گولڈن گلوب جیتنے کے بعد اللہ اکبر کا نعرہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) امریکی مسلم اداکار رامے یوسف نے ایک مزاحیہ سیریز میں بہترین مرکزی کردار ادا کرکے گولڈن گلوب اپنے نام کیا اور ایوارڈ حاصل کرنے پر اللہ اکبرکانعرہ لگا دیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق28 سالہ مسلم اداکار مصری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ رامے یوسف نے ایوارڈ قبول کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ میں اللہ کا بہت شکر گزار ہوں اور میرے شو کا مقصد تمام مسلمان امریکیوں کی نمائندگی کرنا نہیں بلکہ مزاحیہ انداز سے دقیانوسی نظریات سے نمٹنا ہے۔

متعلقہ عنوان :