حریم شاہ کی زد میں ایک اور مقبول شخصیت

ٹک ٹاک گرل کی مفتی عبدالقوی سے اسلام آباد میں ملاقات، حریم شاہ نے سیلفی کی اجازت مانگی جس پررضا مندی کا اظہار کیا، مفتی عبدالقوی کا موقف

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 12 جنوری 2020 12:57

حریم شاہ کی زد میں ایک اور مقبول شخصیت
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 12 جنوری 2020) : حریم شاہ کی زد میں ایک اور مقبول شخصیت، ٹک ٹاک گرل کی مفتی عبدالقوی سے اسلام آباد میں ملاقات، حریم شاہ نے سیلفی کی اجازت مانگی جس پررضا مندی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی ایک اور تصویر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں ٹک ٹاک گرم حریم شاہ معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کے ساتھ موجود ہیں۔

اس پر مفتی عبدالقوی کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مفتی عبدالقوی نے موقف اپنایا ہے کہ انکی اور حریم شاہ کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، جہاں حریم شاہ کی طرف سے سیلفی لینے کا کہا گیا جس پر انہوں نے اجازت دے دی، اس کے علاوہ انکا حریم شاہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یادرہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے بعد ایجنسیوں نے حریم شاہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کا آغاز وزراء سمیت دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ویڈیوز اور آڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد کیا گیا تھا ۔ واضح رہے بہت ہی کم وقت میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والے 2 لڑکیوں ( حریم شاہ اور صندل خٹک ) کودبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا تھا ۔ سیاست میں موضوع بحث رہنے والی ٹک ٹاک گرلز کو دبئی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ اور صںدل خٹک کو ناپسندیدہ سرگرمیوں کے باعث دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کردیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ دونوں لڑکیاں غیر قانونی سرگرمیاں میں پائی گئیں تھیں۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا تھا کہ حال ہی میں دبئی کی مشہور عرب شخصیات کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر ور ویڈیوز بھی ڈی پورٹ کرنے کی وجہ میں سے ایک ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر وزراء کی حریم شاہ اور صندل خٹک کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں۔

جس کے بعد حریم شاہ نے شیخ رشید اور اپنی دوست کے نکاح ہونے کا بھی دعوی کیا تھا۔ تاہم شیخ رشید سے حریم شاہ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔اسی حوالے سے معروف اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیوٹ کیا کہ فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ سے متعلق پوچھے گئے۔ سوال کو گھٹیا قرار دے دیا۔ تاہم اب نجی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایجنسیوں نے حریم شاہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔