پی ٹی آ ئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے این اے 133 میں ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کردیا

عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان شرمناک ہے، اعجازاحمدچوہدری کا تقریب سے خطاب

اتوار 12 جنوری 2020 19:35

لاہور۔12 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے ایم این اے شنیلا روتھ ، صوبائی وزیراعجاز عالم آگسٹین کے ہمراہ این اے 133 بہار کالونی میں ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیا ، افتتاحی تقریب سے اعجازاحمدچوہدری ، ایم این اے شنیلاروتھ اور اعجازعالم آگسٹین نے کہاکہ عوام کو سیوریج ،واٹر سپلائی ، صاف پانی سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ بہار کالونی کوٹ لکھپت 5 کروڑ فنڈزسے سیوریج کی لائنوں کی تبدیلی اور گلیوں کی پی سی سی کی جائے گی ۔رہنمائوں نے کہاکہ کئی دہائیوں تک سیوریج اور واٹر سپلائی کی لائنوں کو تبدیل نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عوام کی سہولت کے لئے پرانی لائنوں کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔ عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ اس موقع پر ندیم شاکر ، نوخیز کھوکھر، آصف بھٹی، سائمن بھٹی، طارق صادق، محمد عمران نیازی کونسلر،منظور احمد، آفتاب گل، عادل ، سارہ ، قادر بخش ، رحمت کھوکھر ، شفیق جوئیہ،دیوان آئزک،وسیم شاہ سمیت دیگر کارکن موجود تھے۔ بعدازاں سنٹرل پنجاب کے سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ اور سٹی سیکرٹریز فنانس کے تنظیمی اجلاس سے اعجازاحمدچوہدر ی نے سیکرٹری فنانس حافظ عبیداللہ کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو کسی قسم کاکوئی خطرہ نہیں، ہم اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کا حکومت مخالف پروپیگنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، عوام نے پی ٹی آئی کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیاہے، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان مخالف بھڑک اور بیان شرمناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاک افواج منہ توڑ جواب دے گی، 22 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اعجاز احمد چوہدری کا مزید کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کوتحریک انصاف کی حکومت کی کامیابیاں اور ملک کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ۔ وہ وقت سے پہلے عام انتخابات کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں بلکہ 2023 ء کے انتخابات کا انتظار کریں۔پہلی بار تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں ایسا بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے ۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کو حقیقی معنوں میںترقی یافتہ ، خوشحال بنانے اور عوام کو کرپشن سمیت تمام مسائل سے نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔اجلاس میں شکیل خان نیازی ،چوہدری طارق ارشاد، مظہر فرید وٹو، انعام الحق گجر، عرفان حسن ،طارق ریحان ، جہانذیب منج، محمد علی چوہدری، فیصل اسلم بٹ، ابوبکر بٹ، صغیر وڑائچ ،وحید خان، جاوید احمد باجوہ، حافظ رانا قیصر محمود ،نعیم انجم ، عبدالرزاق، محمد عاطف، آصف سہیل سلیمی ، میاں مسعود عالم ، رانا غضنفر، عدنان سہیل، عامر اقبال گجر، محمد ندیم اختر ، حامد مختار سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔