ًپاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی سابق وزیر اعلی لیاقت علی جتوئی سے ملاقات

eسندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گی

اتوار 12 جنوری 2020 21:06

ئ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے سندھ کے تنظیمی دورے کے موقع پر دادو میں سندھ کے سابق وزیر اعلی لیاقت علی جتوئی سے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہاکہ اپنے مفادات کی سیاست نے کراچی سمیت پورے سندھ کو تباہ برباد کر دیا ہیاور یہ صورتحال ہے کے سندھ میں کتے کی کاٹنے کی ویکسین تک اسپتال میں موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے امن کے نظریہ لیکر سیاسی میدان میں اتری ہے تاکہ ملک سے لسانی اور طبقاتی سیاست کا خاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپی ایس پی کے وائس چیرمین اشفاق منگی ، صدر سندھ کونسل شبیر احمد قائم خانی ، فنانس سکریٹری ھمایوں عثمان کے ہمراہ موجود تھے اسی طرح دادو میں سماجی و سیاسی رہنما عاشق ضور کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی نے دیگر زمہ داران کے ہمراہ شرکت کی جبکہ صدر پی ایس پی انیس قائم خانی دیگر زمہ داران کے ہمراہ جب لاڑکانہ پہنچے تو اان کا پرتپاک استقبال کیا گیااور فلگ شگاف نعرے لگائے گئے اسی طرح پہ ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے لاڑکانہ ڈویڑن و ڈسٹرکٹ کے عہدیداران ملاقات کی اور 24 جنوری کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا