ہائیکورٹ کا شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کے اجرا ء کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیدیا

ایسے لوگوں کو شوکاز دیں جنہوں نے یہ فہرست جاری کی،یہ شہریوں کی آزادی کا معاملہ ہی' جسٹس عالیہ نیلم

پیر 13 جنوری 2020 15:06

ہائیکورٹ کا شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کے اجرا ء کے معاملے پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) لاہورہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست جاری کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے فہرست کے اجرا ء کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیدیا۔ لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے خواجہ عقیل احمد عرف گوگی بٹ، امیر بالاج ٹیپو اور منشا بم کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے دوران سماعت استفسارکیا یہ فہرست کیسے جاری ہو گئی،،اگر لسٹ موجود نہیں توکیسے ریڈ ہو رہے ہیں،ایسے لوگوں کو شوکاز دیں جنہوں نے یہ فہرست جاری کی۔ فاضل عدالت نے کہا کہ یہ شہریوں کی آزادی کا معاملہ ہے۔ جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب کو فہرست کا اجرائ ہونے پر15روز میں انکوائری کرکے خود رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔