مجھ پر پاکستان کے پہلے اعلی معیار کے سپورٹس منصوبے کے لئے اختیار کے غلط استعمال کا الزم لگایا گیا،احسن اقبال

عمران خان نیازی سے اس منصوبے کو روکنے اور ختم کرنے کے اقدامات سے متعلق پوچھا جانا چاہے، عمران خان نیازی کا اس جرم پر ٹرائل ہونا چاہے، سیکرٹری جنرل(ن)لیگ

پیر 13 جنوری 2020 16:34

مجھ پر پاکستان کے پہلے اعلی معیار کے سپورٹس منصوبے کے لئے اختیار کے ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج کے نام لکھے گئے خط میں کہاہے کہ مجھ پر پاکستان کے پہلے اعلی معیار کے سپورٹس منصوبے کے لئے اختیار کے غلط استعمال کا الزم لگایا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو احسن اقبال نے خط میں لکھا کہ مجھے نیب نے نیشنل سپورٹس سٹی منصوبے میں ملزم بنایا گیا ہے، مجھ پر پاکستان کے پہلے اعلی معیار کے سپورٹس منصوبے کے لئے اختیار کے غلط استعمال کا الزم لگایا گیا، میں نے کھیلوں کے فروغ کے لئے اس منصوبے میں کوئی جرم کا ارتکاب نہیں کیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ جرم تو وہ کررہے ہیں جو اس منصوبہ کو روکنا چاہتے ہیں، عمران نیازی اور انکی حکومت کروڑوں روپے کے منصوبے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ 4 سو ملین کا فنڈ روک لیا گیا اس لئے کہ یہ منصوبہ پایہ تکیمل کو نہ پہنچ سکے، میری درخواست ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نیازی کو اس طلب کیا جائے۔احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان نیازی سے اس منصوبے کو روکنے اور ختم کرنے کے اقدامات سے متعلق پوچھا جانا چاہے، عمران خان نیازی کا اس جرم پر ٹرائل ہونا چاہے۔