حریم شاہ کے چرچے ‘ پاکستانی صحافی نے بھارتی میڈیا کومنہ توڑ جواب دیدیا

ہمارے سیاستدان خوبصورت ہیں اس لئے سکینڈل بنتے ہیں ‘ بھارتی سیاستدانوں کو گھر کی عورتیں منہ نہیں لگاتیں سکینڈل کیا بنیں گے ۔ عارضو کاظمی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 13 جنوری 2020 16:33

حریم شاہ کے چرچے ‘ پاکستانی صحافی نے بھارتی میڈیا کومنہ توڑ جواب دیدیا
نئی دہلی (اردو ہوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 جنوری 2020ء ) پاکستان کے بعد بھارتی میڈیا پر بھی حریم شاہ کے چرچے۔ پاکستانی صحافی نے بھارتی اینکر کو منہ توڑ جواب دے دیا ۔بھارتی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی صحافی عارضو کاظمی نے حریم شاہ کے وزراء کے ساتھ آنے والی ویڈیوز اور تصاویر پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاست دان خوش شکل ہیں اس لئے ان کے سکینڈل بنتے رہتے ہیں ۔

بھارتی سیاستدانوں کے شکلیں ایسی ہیں کہ ان کی اپنی بیویاں ان کو منہ نہیں لگاتیں تو سکینڈل کیسے بنیں گے۔ خاتون صحافی نے پاکستان کے اندرونی معاملے کو زیر بحث لانے پر بھارتی اینکر کو کھڑی کھڑی سنا دی  ہیں ۔ خاتون صحافی نے کہا ہے کہ یحییٰ خان سے لے کر اب تک تمام تر سیاستدان ہینڈ سم تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی کے پاس ایسا خوش شکل سیاست دان موجود نہیں ہے۔


واضح رہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر وزراء کی حریم شاہ اور صندل خٹک کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں۔ جس کے بعد حریم شاہ نے شیخ رشید اور اپنی دوست کے نکاح ہونے کا بھی دعوی کیا تھا۔ تاہم شیخ رشید سے حریم شاہ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔اسی حوالے سے معروف اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیوٹ کیا کہ فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ سے متعلق پوچھے گئے۔ سوال کو گھٹیا قرار دے دیا۔ تاہم اب نجی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایجنسیوں نے حریم شاہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔