چکوال،قصبہ چھوئی تھانہ کلر کہار کے علاقے میں نوجوان کو قتل کی کوشش کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

پیر 13 جنوری 2020 18:17

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) قصبہ چھوئی تھانہ کلر کہار کے علاقے میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کی کوشش کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کبیر حسین ولد محمد اسلم سکنہ چھوئی نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا قدیر حسین ولد کبیر حسین فٹبال کھیلنے کیلئے میرا پر گیا کہ ملزم محمد ادریس ولد محمد نذیر گرائونڈ میں آیا اور کہا کہ تمہارے ابو نے میری بے عزتی کی ہے آج تمہیں مزہ چکھاتا ہوں اور پسٹل تیس بور سے سیدھا فائر بانیت قتل اس کے بیٹے پر کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔ سب انسپکٹر وقار الرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔