سینٹ پال سکول نیشنل بینک انٹرسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا چیمپئن بن گیا

کھیل سے طلبا میں تعمیری سوچ پیدا ہوتی ہے جو ملک اور قوم کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے، نیشنل بینک معاشی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں پر بھی بھر پور توجہ دے رہا ہے، طارق جمالی

پیر 13 جنوری 2020 22:27

سینٹ پال سکول نیشنل بینک انٹرسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا چیمپئن بن گیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) کھیل سے طلبا میں تعمیری سوچ پیدا ہوتی ہے جو ملک اور قوم کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے یہ بات نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرائونڈکلفٹن پرمہمان خصوصی کے حیثیت سے نیشنل بینک کے گروپ چیف ایس ای وی پی طارق جمالی نے نیشنل بینک انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے کھلاڑیوں اور تقریب میںموجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس مو قع پرشعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم ،جاوید اشرف ،اقبال واحد، سعید آزاد ،انورفاروقی ، عظمت اللہ خان،غلام محمد خان ،شاہد نواب ،زاہد شہاب اور دیگر موجو د تھے۔ طارق جمالی نے مزید کہا کہ نیشنل بینک معاشی سرگرمیوں کے علائوہ کھیلوں پر بھی بھر پور توجہ دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیتنے والی ٹیم سینٹ پال کو مبارک باد دی اور رنز ٹیم سینٹ پٹرک کو کہا کہ آپ بھی اتنی ہی مبارک با د کے مستحق ہے انہوں نے مز ید کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہے ۔

ہم ہاکی اور فٹبال کے بھی اسی طرح کے ٹورنامنٹ آرگنائز کریں گئے انہوں نے اعلان کیا کے یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد ہوگا اور شاندار ٹورنامنٹ کو آرگنائز کرنے پر اقبال قاسم اور انکی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اقبال قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی ضروری ہے ہم نے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اس لیے کیا تاکہ اسکول سطح پر بچوں میں کھیل کی لگن پید ا ہو۔

اور غیرضروری مصرفیات سے بہتر ہے کے یہ بچے کرکٹ میں اپنا مقام پید اکریں۔اقبال قاسم نے مزید کہا کہ میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کو شکریہ ادا کرتا ہوںکے انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں ہماری بھر پور مدد کی ۔تقریب میں موجود پی ایچ ایف کے سابق ممبرگانگریس رشید بلوچ ، عارف بھوپالی ، افشاں شکیل ،سید ناصراسمیئل ، زاہد تاج ، قمرعلی ،سلیم ولی ،نجیب عزیذ اور دیگر شخصیات نے شر کت کی آخر میں طارق جمالی نے ونر ٹیم سینٹ پال اور رنز ٹیم سینٹ پٹرک کو ٹرافیز ،میڈلز اور تعارفی اسناد تقسیم کی گئی ۔

مہمان خصوصی طارق جمالی صاحب کو اقبال قاسم نے یادگاری شیلڈ پیش جبکہ بیسٹ بٹسمین آف دی ٹورنامنٹ مرزا سعد بیگ ، بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ سعد عبدالرحمن ، بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ عبداللہ خالد ، بیسٹ پلیرآف دی ٹورنامنٹ مرزا سعد بیگ کو انعامات سے نوازا نظامت کے فرائض نسیم راجپوت نے سرانجام دیے۔سینٹ پال اسکول نے سینٹ پٹرک اسکول کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر نیشنل بینک انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے ونر قرار پائے۔

سعد عبدالرحمن مین آف دی میچ اپنے نام کیا۔سینٹ پٹرک اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز اسکور کیا شعیب حسین نے 59 گیندوں 8 چوکوں کی مدد سے 55 رنز عماد علی خان نے 19 گیندوں دو چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے شہاسوا ر نے 13 رنز دیکر 2 وکٹ اور سعد الرحمن ،بھرتھ چوہان اور محمد بلال نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں سینٹ پال اسکول نے 17 اوورز میںپانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف پورا کیا سعید عبدالرحمن نے 55 گیندوں 9 چوکوں چار چھوکوں کی مدد سے 77 رنز ناٹ آوٹ رہے شعیب حسین نے 15 رنز دیکر 2 محمد سفیان خان نے 30 رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کی ریفری کے نعمان اللہ امپائرنگ کے محمداسلم اور واصف جمال اسکور ر کے خیام مصطفی نے سرانجام دیے۔