آئندہ مارچ میں ملک بھر میں شہداء ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد

کیاجائیگا،سیکرٹری جنرل مجلس احراراسلام پاکستان

پیر 13 جنوری 2020 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2020ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ مارچ 1953ء کی تحریک ختم نبوت کے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئندہ مارچ میں ملک بھر میں شہداء ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد کیاجائیگا،اور چونکہ پانچ چھ مارچ 1953ء کو لاہورمیں سب سے زیادہ گولی چلی تھی اورمارشل لاء کا جبر بھی سب سے پہلے تحریک ختم نبوت پر آزمایاگیاتھااس نسبت سے چھ مارچ 2020ء جمعة المبارک کو ملک بھر میں یوم شہداء ختم نبوت منایاجائیگا ۔

جبکہ لاہورمیں پندرہ مارچ کو شہد اء ختم نبوت کانفرنس مرکزی دفترمیںمنعقد ہوگی لاہورکے چار روزہ تنظیمی دورے سے چیچہ وطنی واپسی پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ موجودہ عالمی وسیاسی صورتحال کے حوالے سے غور خوض کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے انیس جنوری اتوار کو نوبجے صبح داربنی ہاشم ملتان میں مجلس احرار اسلام کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس امیر احرار سید عطاء المہیمن بخاری کی صدارت میں منعقدہوگا جس میں تحریک ختم نبوت کی ملکی وبین الاقوامی سطح پر تازہ صورتحال کا جائز ہ لیاجائیگا اور قادیانی سرگرمیوں کے سد باب کے لیے لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

عبداللطیف خالد چیمہ نے سرکاری امدادووظائف مستردکرنے اور کسی سرکاری چال میں نہ آنے کے وفاق المدارس العربیہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ دینی مدارس پر حکومتی وسرکاری کنٹرول کو کسی صور ت قبول نہیں کیا جاسکتااورنہ ہی مدارس کی خودمختاری کو مجروح ہونے دیاجائے گا ۔رابطہ مدارس الاحرارپاکستان کے مسئول سید عطاء المنان بخاری نے کہاہے کہ دینی مدارس کیخلاف ملکی وعالمی سطح پرہونے والی سازشوں کا حقیقی ادراک ضروری ہے اور اس حوالے سے محسوس ہورہاہے کہ وفاق المدارس العربیہ کی قیادت نے حقیقی صورتحال کا ادراک کرلیاہے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ تنظیمات مدارس دینیہ صورتحال سے نمٹنے اورملک بھرمیں پھیلے ہوئے اہل مدارس کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :