نوازشریف کی ریسٹورنٹ میں وائرل ہونے والی تصویر پر حسین نواز کا ردعمل

ذہنی دباؤ سے دور رہنے کے لیے گھر سے باہر نکلنا بھی علاج کا ایک حصہ ہے، اہلخانہ نے منت سماجت کرکہ نوازشریف کو چہل قدمی کے لیے آمادہ کیا، اسکو بھی سیاسی رنگ دے دیا گیا: حسین نواز کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 13 جنوری 2020 22:01

نوازشریف کی ریسٹورنٹ میں وائرل ہونے والی تصویر پر حسین نواز کا ردعمل
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 13 جنوری 2020) : نوازشریف کی ریسٹورنٹ میں وائرل ہونے والی تصویر پر حسین نواز کا ردعمل، ذہنی دباؤ سے دور رہنے کے لیے گھر سے باہر نکلنا بھی علاج کا ایک حصہ ہے، اہلخانہ نے منت سماجت کرکہ نوازشریف کو چہل قدمی کے لیے آمادہ کیا، اسکو بھی سیاسی رنگ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا ہے، ڈاکٹرز نے آج نواز شریف کے مزید بلڈ ٹیسٹ کیے ہیں، اہلخانہ نے منت سماجت کرکہ نواز شریف کو چہل قدمی کے لیے آمادہ کیا، اس معاملے کو بھی سیاسی رنگ دے دیا گیا۔

انکا مزید کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ سے دور رہنے کے لیے گھر سے باہر نکلنا بھی علاج کا ایک حصہ ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس میں لندن کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں۔تصویر میں نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف،اسحاق ڈار اور دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی موجود ہیں،چونکہ نواز شریف ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں لہذا اس تصویر نے سب کو حیران کر دیا تھا تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اس کا نوٹس لے لیا تھا۔

وزیراعظم نے نواز شریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو ٹیلیفون کیا ۔عمران خان نے یاسمین راشد سے استفسار کیاتھا کہ باہر جا کر وہ کھانا کھا رہے ہیں،یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ وزیراعظم نے یہ بھی پوچھا کہ نواز شریف کی رپورٹس آئیں یا نہیں؟۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے نواز شریف کی فوری رپورٹس منگوائیں۔

انہوں نے کہاتھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس منگوا کر حقائق سامنے لائیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف پر تنقید کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔۔جب کہ دوسری جانب ،شریف فیملی کاکہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ابھی تک متوازن نہیں ہو سکی ہے۔

کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے اور رپورٹس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، نئے سال کی چھٹیوں کے بعد ہیماٹالوجی والوں سے ملاقات ہوگی۔