شہزادہ محمد بن سلمان سعودی بادشاہ کے نائب مقرر

منگل 14 جنوری 2020 09:10

شہزادہ محمد بن سلمان سعودی بادشاہ کے نائب مقرر
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان میں کہا ہے کہ ان کے بیرون ملک دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امور مملکت چلائیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نائب الملک ہوں گے۔