ہدایتکار سپائیک لی کانز فلمی میلے کی جیوری کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب

منگل 14 جنوری 2020 13:17

ہدایتکار سپائیک لی کانز فلمی میلے کی جیوری کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) امریکی ڈائریکٹر سپائیک لی کانز فلمی میلے کی جیوری کی صدر منتخب کر لیئے گئے ہیں، شہرہ آفاق فلم’’مالکم ایکس‘‘ اور ’’ڈو دی رائٹ تھنگ‘‘ بنانے والے سپائیک لی کانز فلمی میلے کے ججز کے پینل کے لئے صدر منتخب ہونے والے پہلے افریقی نژاد سیاہ فام شخص ہیں۔

(جاری ہے)

62 سالہ سپائیک لی نے کانز جیوری کا صدر منتخب ہونے پر خوشی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لئے باعث افتخار کہا ہے،ان کی سات فلموں کے پریمیئر کانز فلم فیسٹیول میں ہونے ہیں جن میں’’شی گوٹا ہیو اٹ ‘‘بھی شامل ہے۔

کانز کا سب سے اعلی اعزاز پام ڈی اوور ایوارڈ فار لائف ایچیومنٹ رکھنے والے لی نے کہا ہے کانز نے ان کی زندگی تبدیل کر دی ہے۔انہوں نے کہاکہ کانز فلمی میلہ نی میرے فلمی کیریئر پر گہرے اثرات مرتب کیئے ہیں۔یاد رہے کہ کانز فلمی میلہ رواں سال مئی میں منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :