سلینا گومز نے گانوں کی نازیبا وڈیوز نہ بنانے کا اعلان کر دیا

منگل 14 جنوری 2020 13:30

سلینا گومز نے گانوں کی نازیبا وڈیوز نہ بنانے کا اعلان کر دیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے گانوں کی غیر اخلاقی وڈیوز نہ بنانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سلینا گومز نے حال ہی میں گانے’’ریئر‘‘ کی تشہیری پارٹی میں شرکت کے دوران اعلان کیا کہ وہ آئندہ گانوں کی اخلاق باختہ وڈیوز نہیں بنائیں گے، تقریب میں ان کے گانے’’ہینڈز ٹو مائی سیلف‘‘ کی وڈیودکھائی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ ان کی یہ وڈیو دکھائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ایسی وڈیوز نہیں بنائیں گی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :