وزیر اعظم آزادکشمیر کا وادی نیلم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، بارش و برف باری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

منگل 14 جنوری 2020 13:36

وزیر اعظم آزادکشمیر کا وادی نیلم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے وادی نیلم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بارش و برف باری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے۔ ایس ڈی ایم اے دیگر محکمہ جات کے ساتھ ملکر فوری متاثرین کی مدد کرے۔ تمام رابطہ شاہرات کو بحال رکھا جائے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے متعلقہ محکمہ جات کو بھی متاثرہ علاقوں میں ایس ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :