مارچ کے پہلے ہفتے میں سنٹرل پنجاب کے عہدیدیداران کا ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا ‘ اعجاز چوہدری

سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں گراس روٹ تک تنظیم سازی کا عمل جاری ہے ‘پسرور کے عہدیداروں سے گفتگو

منگل 14 جنوری 2020 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے پارٹی سیکرٹریٹ میں صدر پی ٹی آئی پسرور چوہدری منور گل کی قیادت میں نومنتخب صدر پسرور بار ء چوہدری الیاس جٹھول ، لقمان قاضی اور چوہدری الطاف شفیع سابقہ بلدیہ چیئرمین پسرور کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔

ملاقات میں اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیاز وڑائچ نے پسرور بار ء کے سالانہ الیکشن میں شاندار کامیابی پر نومنتخب صدر چوہدر ی الیاس جٹھول اور صدر پی ٹی آئی پسرور چوہدر ی منور گل اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ صدر پسرور بارء نے الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت پر اعجازاحمدچوہدری شکریہ ادا کیا ۔ بعدازاں اعجازاحمدچوہدری ، علی امتیاز وڑائچ اور شبیرسیال سے پارٹی سیکرٹریٹ میں انصاف لیبرفیڈریشن کے مرکزی صدر ارشد سندھو، انصاف لیبرونگ سنٹر ل پنجاب کے صدر راشد منیر اور جنرل سیکرٹری طاہر اقبال چوہدری نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ انصاف لیبرونگ پی ٹی آئی ڈسٹرک کی تمام تنظیموں کی مشاورت سے تنظیم سازی کرے گی ۔ اعجازاحمدچوہدری نے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہاکہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سنٹرل پنجاب کے عہدیدیداران کا ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا ۔ سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں گراس روٹ تک تنظیم سازی کا عمل جاری ہے ۔ بعدازاں اعجازاحمدچوہدری نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 133 ،گرین ٹائون اور ٹائون شپ میں پی ٹی آئی کے کونسلر عابد بھٹی، حاجی اصغرگوندل کے بھائی ، امتیاز گجرکے بھائی اور قمر کے والد کی وفات پر ان کے گھروںمیں جاکر اظہار تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔