فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

منگل 14 جنوری 2020 18:07

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء ، سیاست دان، مذہبی ربی اور اسرائیلی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :