کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کودرجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

منگل 14 جنوری 2020 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کودرجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے ، درجہ حرارت 6ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ سردی کے لہر 20سی21جنوری تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، منگل کو بھی کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا ہے کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کو درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے، جمعہ اور ہفتہ کی شب درجہ حرارت 6 ڈگری تک گر سکتا ہے جبکہ شہر میں سردی کے لہر 20سی21جنوری تک رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

متعلقہ عنوان :