مسلم لیگ (ن )کی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں، جیل میں قید ہوں، نواز شریف کی صحت کے بارے میں علم نہیں ہے

رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 14 جنوری 2020 20:49

مسلم لیگ (ن )کی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں، جیل میں قید ہوں، نواز شریف ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) سابق وزیراعظم و رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں، جیل میں قید ہوں، نواز شریف کی صحت کے بارے میں علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا پارٹی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں، جیل میں ہوں، مجھے نواز شریف کی صحت کے بارے میں علم نہیں کہ ان کی صحت کیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک فرد کا نام ای سی ایل میں ایک مرتبہ ڈالا جا سکتا ہے دو مرتبہ نہیں۔