جامعہ محمدیہ اہلحدیث گوجرانوالہ کی کوئٹہ مسجد میں ہونیوالے خود کش دھماکے کی مذمت

منگل 14 جنوری 2020 20:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) جامعہ محمدیہ اہلحدیث گوجرانوالہ کے امیر عصمت الله پہلوان ‘میاں عبدالرشید ‘محمد جمیل میر ‘شیخ عزیر یوسف ‘شیخ شکیل احمد اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے کوئٹہ مسجد میں ہونیوالے خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ملک کیخلاف ہونیوالی عالمی سازشوں کا ایک حصہ ہے عالمی سازشیں ہمارے ملک کو غیر مستحکم کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں مگر متحد قوم اور مقصد فوج ان سازشوں کو ناکام بنا دیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک میں ہونیوالی خون ریزی پر قابو پایا جس کی مثال دنیا کے ممالک میں کم ہی ملتی ہے ۔ آج جو امن قائم ہے وہ ہماری سکیورٹی فورسز کا مرہون منت ہے ۔

متعلقہ عنوان :