ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

منگل 14 جنوری 2020 21:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) بدھ کو موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر کے اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، بالاکوٹ اور ایبٹ آباد میں شدید سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بالائی سندھ کے چند اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے وسطی/جنوبی میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے ساتھ کوئٹہ، ژوب، قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن اور مستونگ میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران کالام، مالم جبہ، مری، بونجی، استور، چلاس، چترال، دروش، سکردو، بگروٹ، پاراچنار، دیر، پٹن اور میرکھانی میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ 27، مظفرآباد (ایئرپورٹ 32 ، سٹی 30)، گڑھی دوپٹہ 22، کوٹلی 11، مری 33، اسلام آباد (سید پور 23 ، ایئرپورٹ، زیڈ پی 20 ، بوکرا 17)، راولپنڈی (چکلالہ 20) ، منگلا 08، چکوال، منڈی بہائوالدین 04، بہاولپور، اوکاڑہ، جہلم 02، سیالکوٹ، جھنگ، جوہرآباد، بہاولنگر 01، دیر (بالائی 23 ، زیریں 13)، بالاکوٹ، کاکول 22، پٹن 19، مالم جبہ، میر کھانی، پاراچنار 17، دروش 16، تحت بائی، سیدو شریف 12، چترال 09، چیراٹ 08، پشاور (ایئرپورٹ 06، شہر 06)، ڈی آئی خان 01، بگروٹ ، چلاس، سکردو 12، بونجی 09 اور گلگت میں 3 ملی میٹر ہوئی جبکہ مری، بونجی 10، استور، چلاس 08، چترال 07، مالم جبہ 04، کالام 02، دروش، بگروٹ 03، سکردو 06، پاراچنار، بالائی دیر 04، پٹن 02 اور میرکھانی میں ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو، قلات منفی 13، کوئٹہ منفی 11، بگروٹ منفی 09، پارا چنار منفی 08، کالام، استور منفی 07، مالام جبہ منفی 06 اور دالبندین میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔