موسمیاتی تغیرات سے متعلق موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی. فردوس عاشق اعوان

کابینہ نے ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا ‘ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا. وزیر اعظم کی معاون خصوصی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 جنوری 2020 20:09

موسمیاتی تغیرات سے متعلق موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی. فردوس عاشق ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری۔2020ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات سے متعلق جلد موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کابینہ نے ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا نادرا میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی ہے جبکہ خواتین کی شکایت کے ازالے کے لیے ٹول فری نمبر بھی متعارف کرایا گیا ہے موسمیاتی تغیرات سے متعلق بھی ایپ متعارف کرائی جائے گی‘انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں امریکہ، ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لینے سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا. فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پاکستان کے نظام کے ساتھ لگی دیمک کو صاف کرنے جا رہی ہے معاون خصوصی اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا اور ایجنڈے میں شامل 16 میں سے 15 نکات کی منظوری دی گئی، عوامی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا، عوام کے فلاحی اقدامات کے 41 پروگرامز پر عملدرآمد ہوچکا ہے.

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات پربھی بات کی گئی، اتحادی اس حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، یہ ایک اتحادی حکومت ہے پاکستان اور عوام کی فلاح کے ایجنڈے پر آگے چلیں گے، ایم کیو ایم نے کابینہ سے علیحدگی اختیار کی ہے حکومت سے الگ نہیں ہوئے، منایا اس کو جاتا ہے جو روٹھا ہو جو روٹھا نا ہو اس کو منایا نہیں جاتا.اجلاس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیرغور نہیں آیا، کابینہ نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کاجائزہ لیا، حکومت پاکستان کے نظام کے ساتھ لگی دیمک کو صاف کرنے جارہی ہے، 30 سال سے مسائل کی جانب توجہ نہیں دی گئی مختلف سرکاری اداروں میں بھرتی اورترقی کے قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا، متعلقہ ادارے بجٹ لے رہے ہیں لیکن اداروں میں بھرتیاں نہیں کر رہے.

معاون خصوصی کے مطابق مختلف وزارتوں میں 30 سال سے زیر التواءتادیبی کاروائیاں، سینارٹی اور ڈسپلنری ایکشن نہیں ہوئیں، ایک لاکھ 6 ہزار343 کیسز زیر التواءہیں، سینارٹی کے 20 ہزار585، پروموشن کے 7 ہزار 902 کیسز زیر التواءہیں، سرکاری محکموں میں لوگ نوکریوں کے لیے ترس رہے ہیں، ایک لاکھ 29 ہزار 301 آسامیاں خالی پڑی ہیں جن کا بجٹ مل رہا ہے مگر لوگ بھرتی نہیں کیے گئے، وزیراعظم پاکستان نے سختی سے نوٹس لیا، کابینہ کے سامنے پہلی بار بیوروکریٹس کی کوتاہیاں سامنے لائی گئیں، تمام وزارتوں کی غفلت سامنے آئی ہیں، تمام انکوائریوں کو تین ماہ میں مکمل کرکے فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی گئی، خالی آسامیوں کو چار ماہ میں پر کیا جائے گا.

فردوس عاشق نے بتایا کہ کابینہ نے موٹرویز پرمعذورافراد سے متعلق اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا‘ صحت کارڈکوپنجاب کے سات شہروں میں تقسیم کیا جاچکاہے، پاکستان اسٹیٹ آئل کے چیف ایگزیکٹوکے تقرر کامعاملہ موخرکیاگیا، اوورسیزپاکستانیوں کے لیے موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے، موسمیاتی تغیرات سے متعلق ایپ متعارف کرائی جائےگی، گمشدہ بچوں کی برآمدگی کے لیے”میرابچہ“ایپ متعارف کرانےکافیصلہ کیاہے، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی.معاون خصوصی نے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں سے رہاپاکستانیوں کے اہل خانہ کیلئے ڈیٹا بیس بنایاجائیگا، تحصیل کی سطح پراحساس پروگرام کے دفاترکھولے جارہے ہیں، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان ائیرپورٹ کے ساتھ کیثرالمنزل عمارتوں سے متعلق این او سی کی شرط کو ختم کیا، بڑے شہروں میں کیثرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کی جا سکیں گی.