چین میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ کا افتتاح

بدھ 15 جنوری 2020 15:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) چین میں دنیا کی سب سے بڑی وائرلیس ٹیلی سکوپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیلی سکوپ کو خلائی تحقیق اور زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے لئے استعمال کیا جائے گا۔چینی خبر رساں ایجنسی شنہواکے مطابق ٹیلی سکوپ فاسٹ کی چوڑائی 500 میٹر ہے اور یہ اپنے حجم میں فٹبال کے 30 گراؤنڈ کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیلی سکوپ کو چین کے جنوب مغربی صوبے گوئے ژو میں ایک پہاڑ پر نصب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹیلی سکوپ کے ایک سینئر انجینئر جیانگ پینگ کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیلی سکوپ کی کی حسیّت کا درجہ دنیا کی دوسری بڑی ٹیلی سکوپ کے مقابلے میں ڈھائی گٴْنا زیادہ ہے۔واضح رہے کہ اس ٹیلی سکوپ کو بنانے کا عمل 2016ء میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد چار سال کے دوران ٹیلی سکوپ کی تجرباتی جانچ اور مرمت کا عمل جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :