رانا ثناء اللہ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کیس چلنے دیں، وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا ٹویٹ

بدھ 15 جنوری 2020 15:34

رانا ثناء اللہ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کیس چلنے دیں، وزیر مملکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) وزیر مملکت برائے سیفران وانسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قسم کھاتا ہوں کہ نہ میں نے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان نے رانا ثناء اللہ کو پھنسایا نہ ہمارے حکم پر ان کے خلاف مقدمہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ اب رانا ثناء اللہ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کیس چلنے دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔