چین میں دنیا کی سب سے بڑی وائرلیس ٹیلی اسکوپ کا افتتاح کر دیا گیا

نئی ٹیلی اسکوپ کی کی حسیّت کا درجہ دنیا کی دوسری بڑی ٹیلی اسکوپ کے مقابلے میں ڈھائی گٴْنا زیادہ ہے،انجینئر

بدھ 15 جنوری 2020 15:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) چین میں دنیا کی سب سے بڑی وائرلیس ٹیلی اسکوپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیلی اسکوپ کو خلائی تحقیق اور زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے واسطے استعمال کیا جائے گا۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ ٹیلی اسکوپ فاسٹ کی چوڑائی 500 میٹر ہے اور یہ اپنے حجم میں فٹبال کے 30 گراؤنڈ کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیلی اسکوپ کو چین کے جنوب مغربی صوبے قویچو میں ایک پہاڑ پر نصب کیا گیا ہے۔دوسری جانب ٹیلی اسکوپ کے ایک سینئر انجینئر جیانگ پینگ کا کہنا تھا کہ اس نئی ٹیلی اسکوپ کی کی حسیّت کا درجہ دنیا کی دوسری بڑی ٹیلی اسکوپ کے مقابلے میں ڈھائی گٴْنا زیادہ ہے۔یاد رہے کہ اس ٹیلی اسکوپ کو بنانے کا عمل 2016 میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد چار سال کے دوران ٹیلی اسکوپ کی تجرباتی جانچ اور مرمت کا عمل جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :