رانا ثناء اللہ عدالتوںمیں روزانہ کی بنیاد پر کیس چلنے دیں، شہریار خان آفریدی

بدھ 15 جنوری 2020 20:29

رانا ثناء اللہ عدالتوںمیں روزانہ کی بنیاد پر کیس چلنے دیں، شہریار خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) وزیر مملکت برائے سیفران وانسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قسم کھاتا ہوں کہ نہ میں نے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان نے رانا ثناء اللہ کو پھنسایا نہ ہمارے حکم پر ان کے خلاف مقدمہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ اب رانا ثناء اللہ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کیس چلنے دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔