ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے قطر کی طرف سے ثالثی کی کوششیں

قطر اس تناؤ میں کمی کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے،قطر ی وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی

جمعرات 16 جنوری 2020 11:25

ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے قطر کی طرف سے ثالثی کی کوششیں
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہاہے کہ خلیجی ریاست قطر امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششوں میں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کشیدگی اس وقت انتہائی زیادہ ہو گئی تھی، جب عراق میں ایک حالیہ امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سیلمانی مارے گئے تھے۔

جنرل سلیمانی ایران کے پاسداران انقلاب کی سپاہ قدس کے سربراہ تھے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے ان کوششوں کی تصدیق اپنے دورہ بغداد کے دوران کی۔ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ قطر اس تناؤ میں کمی کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، جس نے امریکا اور ایران کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کے پورے خطے کو ایک نئی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔