حرم شریف میں نصب کی جانے والی دیو قامت چھتریاں خراب نکلیں
انتظامیہ کی جانب بیرون ملک سے منگوائی گئی ان چھتریوں کی تنصیب روک دی گئی
محمد عرفان جمعرات 16 جنوری 2020 12:30
(جاری ہے)
جس کے تحت مخصوص ڈیزائن کی ہائیڈرالک چھتریاں حرم شریف میں نصب کی جانی تھیں۔
کمپنی کی جانب سے ایک فولڈنگ چھتری کا نمونہ بھیجا گیا۔ جس کی جانچ کی گئی تو پتا چلا کہ تنصیب کے لیے یہ چھتریاں موزوں نہیں رہیں گی۔ کیونکہ ان میں کچھ تکنیکی نقائص ہیں۔ جس کے بعد منگوائی گئی تمام چھتریاں واپس بھجوا دی گئی ہیں اور چھتری ساز کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ معیار کی چھتریاں دوبارہ تیار کر کے جلد از جلد بھجوائے کیونکہ ان چھتریوں کو آئندہ رمضان المبارک سے قبل نصب کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ رمضان کے دوران عمرہ پر آئے زائرین کو گر م موسم کے دوران بڑی راحت مِل سکے۔ مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں 250 فولڈنگ چھتریاں نصب ہیں۔ 15.3 میٹر اُونچی ہر چھتری کا وزن 40 ٹن کے لگ بھگ ہے جبکہ کھولے جانے پر یہ 25 x 25 مربع میٹرکا رقبہ گھیرتی ہے۔ یہ چھتریاں گرمیوں کے موسم میں دوپہر کے وقت کھولی جاتی ہیں۔ ان چھتریوں کی وجہ سے 2 لاکھ 28 ہزار افراد گرمی کی شدت سے محفوظ رہ کر نماز ادا کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.