بارشوں ، برفباری سے متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے،کمشنر سبی

جمعرات 16 جنوری 2020 13:54

بارشوں ، برفباری سے متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے،کمشنر ..
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ آغا نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے علاقہ زرغون غر میں شدید برفباری کی وجہ سے منقطع زمینی رابطہ بحالی کا کام تیزی سے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کاکام جاری ہے، بارشوں و برفباری سے متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ضلع ہرنائی کے ضلعی انتظامیہ نے بارشوں و برفباری کے دوران شاہراہوں کی بحالی کیلئے بروقت اقدامات کرنے کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان خیالات کااظہار کمشنرسبی ڈویژن سید فیصل آغا نے بدھ کے روز ہرنائی کے علاقہ زرغون کا دورہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سبی ڈویژن نقیب اللہ کاکڑ ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کمشنر سبی کو ضلع ہرنائی میں بارشوں ،برفباری کے صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہرنائی کے قومی شاہراہوں پر پہلی رات ٹریفک کی آمد رفت بحال کردیا گیا ہے جبکہ زرغون غر جہاں پر بہت زیادہ مقدار میں برفباری ہونے کی وجہ سے زرغون غر کا زمینی رابطہ بحالی کاکام گزشتہ تین روز سے بھاری مشینری کے ذریعے جاری ہے۔

اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ آغا نے کہاکہ بارش و برفباری سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے تعاون سے ہرممکن اقدامات کرینگے۔ کمشنر سبی ڈویژن نے زرغون غر کا زمینی رابطہ بحالی کے کام پر اطمینان کااظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :