صوبہ میں بارشوں اور برفباری کی حالیہ لہر کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقے شدید متاثر ہوئے ،صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعرات 16 جنوری 2020 13:54

صوبہ میں بارشوں اور برفباری کی حالیہ لہر کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقے ..
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبہ میں بارشوں اور برفباری کی حالیہ لہر کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقے شدید متاثر ہوئے خصوصاًً پشتون علاقوں میں مالی و جانی نقصان ہوا جبکہ قومی شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے عوام ، مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو حلقہ انتخاب ایک روزہ دوران کے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ ، زیارت کوئٹہ شاہراہ کا جائزہ لینے اور مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں اضلاع کے انتظامی ودیگر محکموں کے آفیسران ، پارٹی ہرنائی و زیارت کے عہدیداران بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مشکل حالات میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے اور اپنے عوام کے درمیان رکر مجھے سکون ملتا ہے ، غیرملکی دورہ پر ہونے کے باوجود حلقے کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زسے مسلسل رابطہ میں رہا ہوں ۔