وادی کو ئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا، برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

جمعرات 16 جنوری 2020 14:31

وادی کو ئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا، ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) وادی کو ئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا،پہاڑوں پر برف باری سے یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاہے ،سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 13، زیارت میں منفی 12 ،کوئٹہ میں منفی 10،ژوب میں منفی 3،دالبندین میں منفی 4،پنجگور، بارکھان اور نوکنڈی میںکم سے کم درجہ حرارت منفی 1،اوڑمارہ میں 7،جیونی میں6 ،گو ادر میں 9، تربت میں 1اور سبی میں5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا،خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوںمیں موسم شدید سرد رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :