اندرون ملک اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 2پروازیں منسوخ ،8تاخیر کا شکار

مسافر ٹرینیں بھی ڈھائی سے دس گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 16 جنوری 2020 14:47

اندرون ملک اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 2پروازیں منسوخ ،8تاخیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) اندرون ملک اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 2پروازیںمنسوخ جبکہ 8تاخیر کا شکار رہیں۔پی آئی اے کی دبئی جانے والی پروز264اورپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز313منسوخ کر دی گئیں۔ سعودی ایر لائن کی مدینہ جانے والی پرواز3729ساڑھے 6گھنٹے ،پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز20310گھنٹے ،سعودی ائیر لائن کی جدہ جانے والی پرواز735دو گھنٹے ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز2416گھنٹے ، ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز471دو گھنٹے ،چائنہ ائیر کی ارمچی سے آنے والی پرواز6017تین گھنٹے ، پی آئی اے کی دمام سے آنے والی پرواز 248دس گھنٹے جبکہ پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز204سات گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

ملک بھر میں دھندہ سے ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متا ثر رہا اور متعدد ٹرینیں گزشتہ روز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

اکبر ایکسپریس 10 گھنٹے ،ملت ایکسپریس ساڑھے 7گھنٹے ،پاک بزنس ،کراچی ایکسپریس ، گرین لائن 5گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس،جعفر ایکسپریس، علامہ اقبال 4گھنٹے ،جناح ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے اورخیبر میل 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔