بلاول بھٹو زرداری کا منظور وسان سے ان کی بھاوج اور نواب وسان سے ان کی والدہ کی وفات پر ہمدردی کا اظہار

جمعرات 16 جنوری 2020 15:31

بلاول بھٹو زرداری کا منظور وسان سے ان کی بھاوج اور نواب وسان سے ان کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منظور وسان سے ان کی بھاوج اور نواب وسان سے ان کی والدہ کی وفات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے نواب وسان کے نام تعزیتی پیغام میں کہاکہ آپ کی والدہ کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔