پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں مقابلے دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوںگے

لاہور میں سردی کے باعث پی سی بی کو کوشش ہے کہ شام کو سردی بڑھنے سے قبل میچ ختم ہوجائے تاکہ اوس گرنے کے امکانات کم ہوں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 جنوری 2020 15:40

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں مقابلے دوپہر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2020ء ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں مقابلے دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے اور شام چھ بجے تک ختم ہوجائے گا ۔عام طور پر ٹی 20 میچ شام کو شروع ہوتے ہیں لیکن لاہور اس وقت سرد موسم کی لپیٹ میں ہے اوراس لئے کوشش کی گئی ہے کہ شام کو سردی بڑھنے سے قبل میچ ختم ہوجائے جبکہ اوس گرنے کے امکانات بھی نہ ہوں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو چوں کہ لاہور میں اسٹیٹ سیکیورٹی دی جائے گی، میچ کے لئے ٹیمیں ساڑھے بارہ بجے ہوٹل سے روانہ ہوں گے اور میچ ختم ہونے کے بعد رات آٹھ بجےہوٹل واپس جائیں گی۔ یہ ایسا وقت ہے جب سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگا اورعام لوگوں کو کم تکلیف ہوگی۔ دو میچ جمعے اور ہفتے کو ویک اینڈ پرجبکہ تیسرا میچ پیر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کا آغاز ہوگیا۔

میچز کے اوقات کار اور ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی آج بات چیت ہو گی۔میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہ رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ گراؤنڈ اسٹاف کو پچز کی تیاری فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ کے لئے سازگار پچ بنائی جائے گی۔