مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہوگیا

جمعرات 16 جنوری 2020 23:44

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہوگیا۔دیگر کرنسیوں میںبرطانوی پاونڈ کی قدر 50پیسے بڑھ گئی جب کہ یورو ،سعودی ریال اوریو اے ای درہم کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.75روپے سے گھٹ کر154.65روپے اور قیمت فروخت154.85روپے سے گھٹ کر154.75روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی154.70روپی سے گھٹ کر154.60روپے اور قیمت فروخت 155روپی سے گھٹ کر154.90روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید172روپے اور قیمت فروخت173.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی201روپے سے بڑھ کر201.50روپے اورقیمت فروخت202.50روپے سے بڑھ کر203روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.10روپے اور قیمت فروخت41.40روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.10روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے مستحکم رہی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپی برقرار رہی اور قیمت فروخت23.20روپے سے گھٹ کر23روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :