آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملنے کا امکان

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور گذشتہ روز سبکدوش ہوئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 جنوری 2020 10:47

آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملنے کا امکان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری 2020) : سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آنے والے دنوں میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میجر جنرل آصف غفور پاک فوج کے ترجمان تھے،گذشتہ روز وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آنے والے دنوں میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ہیں۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، اہم موضوعات پر پریس کانفرنس بھی کی۔میجر جنرل آصف غفور نے فوج کا مورال بلند کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ل پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے عہدے پر میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو تعینات کردیا گیاتھاجبکہ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرکے انہیں جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا تھا. سبکدوش ہونے والے میجر جنرل آصف غفور نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا وہ اب اوکاڑہ میں پاکستان فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی سی او) کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.گذشتہ ایک دہائی میں آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کو خاصا مستحکم کیا ہے خصوصاً میجر جنرل آصف غفور بحیثیت ترجمان فوج اکثروبیشتر خبروں کی زینت رہے وہ وزیراعظم کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں بھی نظر آئے اس کے علاوہ ہر پریس کانفرنس میں وہ ملک کو درپیش ’ففتھ جنریشن واراور میڈیا کا ذکر کرتے رہے.خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور 2016ء سے پاک فوج کے ترجمان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے،گذشتہ روز آصف غفور کی جگہ یجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا۔