وزیر اعظم عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، مومنہ وحید

جمعہ 17 جنوری 2020 14:49

وزیر اعظم عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، مومنہ وحید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ایوانوں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی، عمران خان مقبول ترین وزیر اعظم ہیں، وزیر اعظم عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ چھوٹے بڑے معاملات چلتے رہتے ہیںجو اب طے ہو رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار مومنہ وحید نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ علاج کے نام پر لندن جانے والے نواز شریف کی اپنے خاندان اور احباب کے ہمراہ ریسٹورانٹ میں کھانا کھانے کی تصاویر قوم کے لئے ایک سرپرائز ہے، اگر نوازشریف کو بیماری کے نام پر بیرون ملک لے جانے کے لئیاتنا زیادہ بیمار ظاہر کیا گیا یہ ایک لمحہ فکریہ ہے،قومی سطح کے لیڈر کو ایسا طرز عمل اختیار کرنا زیب نہیں دیتا، انہوںنے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے انسانی بنیادوں پر مبنی اور ہمدردانہ رویہ اختیار کیا تھا لیکن اب تسلسل کے ساتھ ایسی رپورٹس اورتصاویر سامنے آرہی ہیںجو ایک افسوسناک بات ہے،ان کی طرف سے یہ رویہ اختیارکیاجانا اخلاقی اور قانونی طور پر درست نہیں۔