دوماہ قبل ہونے والی چوری کا سراغ،2ملزمان گرفتار،چوری شدہ سامان وموٹرسائیکل برآمد

جمعہ 17 جنوری 2020 16:15

دوماہ قبل ہونے والی چوری کا سراغ،2ملزمان گرفتار،چوری شدہ سامان وموٹرسائیکل ..
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے دوماہ قبل ہونے والی چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگاتے ہوئی2ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان وموٹرسائیکل برآمد کرلیا ۔ فروکہ کے علاقہ تھانہ ترکھانوالہ میں 2 ملزمان نے عظیم حاکم خان نامی شخص کے گھر کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان ، نقدی اور موٹرسائیکل چوری کیاجس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی خصوصی ہدایت پرسب ڈویژنل پولیس آفیسر ساہیوال سرکل فضل عباس کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ اور سب انسپکٹر طلعت محمود پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ملزمان عدنان علی اور محمداشفاق کو گرفتار کرلیا، چوکی فروکہ علاقہ تھانہ ترکھانوالہ میں پریس کانفرنس میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر ساہیوال سرکل فضل عباس نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان اور موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :